پاکستان نیوی کی بحیرہ عرب میں منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف کامیاب کارروائی

01:45 PM, 22 Oct, 2025

اسلام آباد : پاکستان نیوی نے بحیرہ عرب میں ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے اربوں روپے مالیت کی منشیات پکڑ لی ہیں، جس سے عالمی منشیات اسمگلنگ کے نیٹ ورک کو زبردست دھچکا لگا ہے۔ سعودی قیادت میں قائم مشترکہ ٹاسک فورس 150 کے زیر اہتمام پی این ایس یرموک نے یہ آپریشن کیا۔ صرف 48 گھنٹوں کے اندر پاکستان نیوی نے دو مشتبہ کشتیوں سے تقریباً دو ٹن کرسٹل میتھ، 350 کلو گرام آئس اور 50 کلو گرام کوکین ضبط کی، جس کی مجموعی مالیت 97 کروڑ 24 لاکھ ڈالرز بنتی ہے۔

امریکی سینٹرل کمانڈ نے اس کامیاب کارروائی پر پاکستان نیوی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک اہم کامیابی ہے، جس میں عالمی سطح پر تعاون کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا ہے۔ ضبط شدہ منشیات کو جہاز پر واپس لا کر تجزیے اور تصدیق کے بعد ضائع کر دیا گیا۔ یہ کشتیوں پر کوئی قومی پرچم نہیں تھا، اور ان کی اصل شناخت ابھی تک معلوم نہیں ہو سکی۔

سعودی رائل نیوی کے کمانڈر فہد الجوید نے اس کارروائی کو عالمی سطح پر منشیات کے خلاف تعاون کی بہترین مثال قرار دیا اور کہا کہ یہ سی ایم ایف کی سب سے کامیاب کارروائیوں میں سے ایک ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس کامیابی نے منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف عالمی تعاون کی ضرورت کو مزید واضح کر دیا ہے۔

مزیدخبریں