انسداد دہشت گردی عدالت نے جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت 5 نومبر تک ملتوی کر دی

11:25 AM, 22 Oct, 2025

اسلام آباد: انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے جی ایچ کیو حملہ کیس کے تمام ملزمان کو 5 نومبر کو دوبارہ پیش ہونے کا حکم دے دیا ہے۔ اس سماعت کے دوران عدالت میں طلب کیے گئے تین پولیس سب انسپکٹرز گواہان پیش نہیں ہو سکے۔ پولیس کی طرف سے عدالت کو بتایا گیا کہ یہ گواہ کرکٹ سٹیڈیم کی سکیورٹی ڈیوٹی پر تھے، جس کے باعث وہ عدالت میں نہیں آ سکے۔

عدالت نے کیس کی سماعت 5 نومبر تک ملتوی کر دی ہے اور آئندہ سماعت اڈیالہ جیل میں ہوگی، جہاں ملزمان اور گواہان کو پیش کیا جائے گا۔ عدالت نے پولیس کو حکم دیا کہ وہ گواہان کو جیل میں پیش ہونے کے نوٹس جاری کرے، جبکہ تمام ملزمان کو بھی جیل عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد بھی عدالت میں پیش ہوئے، لیکن سماعت کے بعد واپس روانہ ہو گئے۔

مزیدخبریں