پاکستان نے معاشی محاذ پر اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں، وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب

09:27 AM, 22 Oct, 2025

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان نے معاشی محاذ پر اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں اور اب مہنگائی کی شرح سنگل ڈیجٹ میں آچکی ہے۔ انہوں نے چینی میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں اس بات کا انکشاف کیا کہ ملک میں معاشی استحکام آیا ہے اور زرمبادلہ کے ذخائر میں بھی بہتری آئی ہے، جو کہ اب اڑھائی ماہ کی درآمدات کے لیے کافی ہیں۔

وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ پاکستان کی معاشی کامیابیوں کو عالمی سطح پر سراہا جا رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ تین بڑی بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسیوں نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کی ہے، جو کہ عالمی مالیاتی میدان میں ملک کی پوزیشن کو مستحکم کرتا ہے۔

محمد اورنگزیب نے بتایا کہ گزشتہ مالی سال میں پاکستان کی جی ڈی پی میں 3 فیصد اضافہ ہوا، اور رواں سال 4 فیصد سے زائد کی ترقی کا ہدف رکھا گیا تھا۔ تاہم، سیلاب کی وجہ سے کچھ ترقی متاثر ہو سکتی ہے، لیکن ان کا کہنا ہے کہ وہ پرامید ہیں کہ رواں مالی سال میں 3.5 فیصد کی شرح نمو حاصل کی جائے گی۔

سی پیک (چین پاکستان اقتصادی راہداری) کے دوسرے مرحلے میں ہونے والی پیشرفت پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حال ہی میں بیجنگ میں 24 مشترکہ منصوبوں پر معاہدے ہوئے ہیں، جن سے پاکستان میں سرمایہ کاری کے نئے مواقع ملیں گے۔

مزیدخبریں