مودی کوبتادیا کہ پاکستان سے جنگ نہیں ہونی چاہیے ، امریکی صدر

09:59 AM, 22 Oct, 2025

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو خبردار کیا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ نہیں ہونی چاہیے۔ وائٹ ہاؤس میں دیوالی کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے بتایا کہ انہوں نے مودی سے ٹیلیفون پر تفصیلی بات چیت کی، جس میں تجارت اور دیگر اہم امور پر گفتگو ہوئی۔

ٹرمپ نے اس موقع پر کہا کہ ان کی کوشش ہے کہ وہ تجارت کے ذریعے عالمی تنازعات کو حل کریں اور بھارت سے کہا کہ وہ روس سے مزید تیل خریدنے کی بجائے دیگر ذرائع پر توجہ دے۔

پاکستان اور بھارت کے تعلقات پر بات کرتے ہوئے، صدر ٹرمپ نے کہا کہ "پاکستان اور بھارت دونوں ایٹمی طاقتیں ہیں اور میں نے ان دونوں ممالک کے درمیان جنگ کو روکا۔ ان کے درمیان جنگ کے دوران سات طیارے گرائے گئے، لیکن ہم نے اس جنگ کو مزید پھیلنے سے بچایا۔"ٹرمپ نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ اب تک وہ آٹھ جنگوں کو روکا چکے ہیں، اور ان جنگوں میں زیادہ تر ان کی مداخلت تجارتی راستوں سے ہوئی۔

مزیدخبریں