بنوں میں سیکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائی، 8 دہشتگرد ہلاک

03:41 PM, 22 Nov, 2025

بنوں: سیکیورٹی فورسز اور متعلقہ اداروں نے بنوں میں کارروائی کرتے ہوئے بھارتی پراکسی سے تعلق رکھنے والے 8 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق، ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا، جس سے ثابت ہوتا ہے کہ وہ ملک میں تشدد اور افراتفری پھیلانے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ ادارے نے کارروائی کو دہشتگردی کے خلاف مؤثر اقدام قرار دیا ہے۔

مزیدخبریں