لاہور کا فضائی آلودگی میں دنیا میں دوسرانمبر،، پنجاب کے دیگر شہر بھی متاثر

10:13 AM, 22 Nov, 2025

لاہور:محکمہ ماحولیات پنجاب کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق لاہور میں فضائی آلودگی کی سطح سنگین ہے اور شہر کو دنیا کے دوسرے سب سے زیادہ آلودہ شہروں میں شامل کیا گیا ہے۔

لاہور میں ایئر پارٹیکولیٹ میٹرز 414 ریکارڈ کیے گئے، جبکہ خانیوال 412، فیصل آباد 354 اور ملتان 342 کی سطح پر ہیں۔ ورلڈ ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق لاہور کا اے کیو آئی 330 ہے، جبکہ نئی دہلی سب سے آلودہ شہر ہے جس کا اے کیو آئی 450 ریکارڈ ہوا۔

ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ موجودہ فضائی آلودگی سانس اور دل کی بیماریوں سمیت دیگر صحت کے مسائل کا باعث بن سکتی ہے، اور شہریوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

مزیدخبریں