وراثتی سیاست انقلاب نہیں لا سکتی، نظام اللہ کی مرضی کے مطابق چلے گا: حافظ نعیم

11:39 AM, 22 Nov, 2025

لاہور:امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ خاندانوں اور وراثتی سیاست پر چلنے والے کبھی کوئی بڑا انقلاب نہیں لاسکتے۔ لاہور میں اجتماعِ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں ایسا نظام قائم کرنا ہوگا جو اللہ کی ہدایات کے مطابق ہو، کیونکہ جاگیردارانہ سیاست عوامی مسائل کا حل نہیں دے سکتی۔

انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی منظم جدوجہد کے ساتھ گلی گلی اور محلے محلے جا کر عوام میں شعور بیدار کرے گی۔ ان کے مطابق جماعت اسلامی ایک مڈل کلاس جماعت ہے جہاں قیادت اور کارکن کے درمیان کوئی طبقاتی فاصلہ موجود نہیں۔

حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ جماعت میں غریب، امیر، مزدور اور کسان سب شامل ہیں اور حقیقی جمہوریت اسی جماعت میں نظر آتی ہے۔ انہوں نے نوجوانوں کو سیاسی عمل میں متحرک ہونے اور حالات بدلنے میں کردار ادا کرنے کی دعوت دی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیاسی کارکنوں کی عزت کرنا ضروری ہے اور اختلافِ رائے کو منفی دشمنی میں بدلنے سے گریز کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں حقیقی انقلاب کے لیے تمام سیاسی کارکنوں کو جماعت اسلامی کے ساتھ چلنے کی ضرورت ہے۔

مزیدخبریں