برسلز:بین الاقوامی رپورٹس کے مطابق ایک فرانسیسی نیول ایئربیس کے کمانڈر نے دعویٰ کیا ہے کہ مئی میں پاکستان اور بھارت کے درمیان فضائی جھڑپ کے دوران بھارتی رافیل طیارے مطلوبہ کارکردگی نہیں دکھا سکے۔ کیپٹن یوک لو کا کہنا تھا کہ معاملہ طیاروں کی تکنیکی خرابی نہیں بلکہ بھارتی پائلٹس کی مہارت سے متعلق تھا، جبکہ پاکستانی فضائیہ نے صورتحال کو مؤثر حکمتِ عملی کے ساتھ کنٹرول کیا۔
رپورٹس کے مطابق واقعے کے وقت 140 سے زائد جنگی طیارے فضا میں موجود تھے۔ کمانڈر نے واضح کیا کہ رافیل کا ریڈار سسٹم فعال تھا اور کارکردگی بنیادی طور پر آپریٹر کے فیصلوں سے جڑی ہوتی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ جھڑپ نے خطے میں مستقبل کی فضائی حکمتِ عملی اور دفاعی نظاموں کے مؤثر استعمال پر نئی بحث کو جنم دیا ہے۔