وزیراعظم شہباز شریف سے قطری کاروباری وفد کی ملاقات؛ تعمیر گروپ کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے تمام سہولیات دینے کی ہدایت

03:35 PM, 22 May, 2026

اسلام آباد :وزیراعظم شہباز شریف نے قطر کے کاروباری وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے قطر کو پاکستان کا دیرینہ دوست قرار دیتے ہوئے کہا کہ قطر نے ہمیشہ ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔

ملاقات میں قطری 'تعمیر گروپ' کے بانی محمد حسین آل علی نے پاکستان میں اپنے جاری منصوبوں اور سرمایہ کاری سے متعلق وزیراعظم کو آگاہ کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے تعمیر گروپ کی جانب سے پاکستان میں دلچسپی کا خیرمقدم کیا اور متعلقہ اداروں کو قطری سرمایہ کاروں کو تمام تر مطلوبہ سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت جاری کیں۔

مزیدخبریں