کراچی میں پچاس لاشیں گرنے کا دور ختم اب ترقی ہو رہی ہے، 200 یونٹ بجلی پر سبسڈی برقرار رکھی جائے: سعید غنی

02:35 PM, 22 May, 2026

کراچی :سندھ کے صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا ہے کہ سندھ کی تقسیم کا خواب دیکھنے والوں کو کبھی کامیابی نہیں ملے گی کیونکہ ایسا ہونا ناممکن ہے۔ کراچی میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں یہ شہر چٹکی بجانے پر بند اور کھلتا تھا اور یہاں روزانہ پچاس پچاس لاشیں گرتی تھیں، مگر آج اسی کراچی میں امن ہے اور ترقی کا سفر جاری ہے۔ سعید غنی نے عوامی ریلیف پر زور دیتے ہوئے مزید کہا کہ غریب طبقے کو بچانے کے لیے 200 یونٹ بجلی استعمال کرنے والوں کو دی جانے والی سبسڈی کو لازمی طور پر برقرار رکھا جائے۔

مزیدخبریں