طالبان رجیم دہشت گرد اور غیر قانونی ہے، اقوام متحدہ میں نشست کا حق نہیں: افغان مندوب نصیر احمد فائق کا کڑا موقف

12:50 PM, 22 May, 2026

نیویارک :اقوام متحدہ میں قائم مقام افغان مندوب نصیر احمد فائق نے طالبان حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان کی جانب سے عالمی ادارے میں نشست کے دعوے کو یکسر مسترد کر دیا ہے۔

سوشل میڈیا سائٹ "ایکس" پر جاری اپنے بیان میں انہوں نے طالبان رجیم کو دہشت گرد، غیر قانونی اور عوام دشمن قرار دیا۔ نصیر احمد فائق کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ میں نمائندگی کا آئینی و جائز حق صرف ان حکومتوں کو حاصل ہوتا ہے جو عوامی امنگوں اور مرضی کے مطابق اقتدار میں آئی ہوں، لہٰذا موجودہ افغان انتظامیہ عالمی سطح پر افغان عوام کی نمائندگی کا حق نہیں رکھتی۔

مزیدخبریں