کراچی :کراچی میں ٹریفک انفراسٹرکچر کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے سندھ حکومت کا ایک اور بڑا منصوبہ پایۂ تکمیل کو پہنچ گیا ہے۔ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری آج جدید ترین ایکسپریس وے ’’شاہراہِ بھٹو‘‘ کا باضابطہ افتتاح کریں گے۔
یہ اہم ترین منصوبہ 12 مئی 2022 کو شروع کیا گیا تھا، جس کا مقصد شہر میں گاڑیوں کے بڑھتے ہوئے دباؤ کو کم کرنا اور شہریوں کو بہترین سفری سہولیات فراہم کرنا ہے۔
انتظامیہ کے مطابق، 38.6 کلومیٹر طویل اس ایکسپریس وے کو 6 لین شاہراہ کے طور پر تعمیر کیا گیا ہے۔ شاہراہ پر ٹریفک کی تیز اور محفوظ روانی کو برقرار رکھنے کے لیے گاڑیوں کی رفتار کی حد 100 کلومیٹر فی گھنٹہ مقرر کی گئی ہے، جس سے ایندھن اور قیمتی وقت کی بڑی بچت ہو گی۔