لاہور:منشیات فروشی کے نیٹ ورک میں ملوث انمول عرف پنکی کے مزید تین مقدمات سامنے آنے کے بعد ڈیفنس پولیس نے عدالت سے رجوع کر لیا ہے۔ پولیس نے عدالت سے انمول پنکی اور اس کے مفرور رائیڈرز کی گرفتاری اور مقدمات میں تفتیش کے لیے ریمانڈ کی اجازت مانگ لی ہے۔ پولیس کے مطابق انمول پنکی کے تین رائیڈرز تاحال مفرور ہیں جن کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔
منشیات فروش انمول پنکی کے خلاف مزید 3 مقدمات درج، مفرور رائیڈرز کی گرفتاری کے لیے پولیس کی عدالت سے اجازت طلب
11:23 AM, 22 May, 2026