اسلام آباد :وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ سے بنگلہ دیش کے سول سروس افسران کے وفد نے ملاقات کی ہے، جس میں دونوں ممالک کے مابین گورننس کے نظام، انتظامی اصلاحات اور اداروں کی استعداد کار بڑھانے کے امور زیر غور آئے۔
ملاقات کے دوران وفاقی وزیر عطا تارڑ نے بنگلہ دیشی وفد کو پاکستان کی حکومتی پالیسیوں اور عوامی فلاح کے لیے کی جانے والی ادارہ جاتی اصلاحات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے دونوں ممالک کے دیرینہ تعلقات کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بنگلہ دیش انتظامی اور گورننس کے مشترکہ ورثے کے حامل ہیں، جو باہمی تجربات اور تعاون کو مزید وسعت دینے کے لیے ایک مضبوط بنیاد فراہم کرتا ہے۔
بنگلہ دیشی وفد نے پاکستان کے انتظامی ڈھانچے اور اصلاحاتی اقدامات میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا اور دونوں ممالک کے مابین وفود کے تبادلوں کو جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔
بنگلہ دیشی سول سروس افسران کی وزیر اطلاعات عطا تارڑ سے ملاقات، گورننس اور ادارہ جاتی اصلاحات پر تبادلہ خیال
10:56 AM, 22 May, 2026