واشنگٹن :امریکی صدر نے ایران کو سخت وارننگ دیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ ایران کی انتہائی افزودہ یورینیم کو ہر صورت قبضے میں لے کر تباہ کر دیا جائے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ اس وقت آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی کامیابی سے جاری ہے اور اس اہم ترین بحری گزرگاہ کا مکمل کنٹرول امریکہ کے پاس ہے۔
عسکری دباؤ کے ساتھ ساتھ امریکی صدر نے سفارتی دروازہ کھلا رکھنے کا اشارہ بھی دیا ہے۔ انہوں نے تصدیق کی کہ ایران کے ساتھ بالواسطہ مذاکرات کا عمل متوازی طور پر آگے بڑھ رہا ہے اور امید ہے کہ فریقین کے مابین جاری یہ سنگین تنازع جلد ختم ہو جائے گا۔