خیبرپختونخوا میں گرمیوں کی چھٹیوں کا شیڈول جاری، سکولوں کے اوقات کار بھی تبدیل

07:31 PM, 22 May, 2025

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے کے تمام سرکاری و نجی سکولوں کے لیے گرمیوں کی تعطیلات اور نئے اوقاتِ کار کا اعلان کر دیا ہے تاکہ بچوں کو شدید گرمی کے اثرات سے محفوظ رکھا جا سکے۔

محکمہ تعلیم کے نوٹیفکیشن کے مطابق، سمر زون (میدانی علاقے) میں پرائمری سکول یکم جون سے 31 اگست تک بند رہیں گے، جبکہ مڈل، ہائی اور ہائیر سیکنڈری سکولوں میں چھٹیاں 15 جون سے 31 اگست تک ہیں۔

دوسری جانب، ونٹر زون (سرد علاقوں) میں سکولوں کی گرمیوں کی تعطیلات کا دورانیہ یکم جولائی سے 31 جولائی تک ہوگا۔

یہ فیصلہ تمام سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں پر یکساں طور پر لاگو ہوگا۔حکام کے مطابق، شدید گرمی کے پیش نظر اسکولوں کی ٹائمنگ میں بھی تبدیلی کی گئی ہے تاکہ طلبہ کو ممکنہ ہیٹ ویو سے بچایا جا سکے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز پنجاب حکومت نے بھی صوبے بھر میں 28 مئی سے گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان کیا تھا۔

مزیدخبریں