چین سی پیک ٹو شروع کرنے کے لیے تیار، دہشتگردی کے خلاف پاکستان، چین اور افغانستان کا مشترکہ عزم : اسحاق ڈار

04:25 PM, 22 May, 2025

اسلام آباد:نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ چین سی پیک ٹو شروع کرنے کے لیے تیار ہے، جس میں اہم انفراسٹرکچر منصوبے شامل ہوں گے۔ وزیر خارجہ نے اپنے چین کے دورے کو کامیاب قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان، چین اور افغانستان نے دہشتگردی کے خاتمے کے لیے ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران اسحاق ڈار نے کہا کہ چین نے پاکستان کی سالمیت کی حمایت کی ہے اور کشمیر کے معاملے پر پاکستان کے موقف کا اعادہ کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ تینوں ممالک نے اپنی سرزمین کو دہشتگردی کے لیے استعمال نہ ہونے دینے پر اتفاق کیا ہے۔

اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ چین ایک نئی عالمی تنظیم "انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار میڈی ایشن" بنا رہا ہے، جس کا مرکز ہانگ کانگ میں ہوگا اور اس پر 30 مئی کو دستخط متوقع ہیں۔

چین کی جانب سے پاکستان کو سی پیک ٹو کی حمایت ملنے سے پاکستان کی معیشت اور انفراسٹرکچر میں بہتری آئے گی، جس میں پشاور سے کابل ہائی وے اور کراچی-حیدرآباد موٹروے جیسے منصوبے شامل ہیں۔

مزیدخبریں