"ہم تھک چکے ہیں"، فلسطینی بچی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

04:15 PM, 22 May, 2025

غزہ:غزہ میں جاری اسرائیلی بمباری کے دوران ایک فلسطینی بچی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے جس میں وہ جنگ بندی کی اپیل کرتے ہوئے دکھائی دیتی ہے۔ الجزیرہ کے مطابق، بچی کے والد حملے میں لاپتا ہو چکے ہیں جبکہ ان کا خاندان دوبارہ بے گھر ہو گیا ہے۔ویڈیو میں بچی عالمی برادری سے سوال کرتی ہے    "ہمارا درد کیوں نہیں سنا جاتا؟ ہمیں بتائیں ہم کہاں جائیں؟"۔
ادھر، پوپ لیو نے بھی غزہ کے لیے انسانی امداد کی فوری بحالی اور دشمنی کے خاتمے پر زور دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ     "غزہ کی پٹی میں بچے، بزرگ اور بیمار دشمنی کی بھاری قیمت ادا کر رہے ہیں۔اقوام متحدہ نے اسرائیلی حکام کی جانب سے دیے گئے امدادی دعوؤں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ حقیقت میں امدادی ٹرکوں کی تعداد ناکافی ہے۔
اسی دوران اسرائیل کے سابق وزیر اعظم ایہود اولمرٹ نے بھی اس جنگ کو ’جنگی جرائم‘ سے تعبیر کیا ہے اور موجودہ پالیسی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔غزہ کی صورتحال دن بہ دن مزید سنگین ہوتی جا رہی ہے اور عالمی رہنماؤں پر دباؤ بڑھتا جا رہا ہے کہ وہ فوری طور پر جنگ بندی کے لیے اقدامات کریں۔

مزیدخبریں