"میں ثقافت کے بائیکاٹ پر یقین نہیں رکھتی"،ماہرہ خان کا ردعمل

03:46 PM, 22 May, 2025

کراچی:پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے بالی وڈ میں کام کرنے کے سوال پر بائیکاٹ کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ وہ بائیکاٹ کے نظریے کی حامی نہیں ہیں۔

اس وقت ماہرہ خان اپنی نئی مزاحیہ فلم "لو گرو" کی بین الاقوامی پروموشن کے لیے امریکا میں مصروف ہیں۔ فلم کی ریلیز عیدالاضحیٰ کے موقع پر متوقع ہے اور وہ ہیوسٹن سمیت مختلف امریکی شہروں میں اس کی تشہیر کر رہی ہیں۔

ڈیلاس میں فلم کی تشہیر کے دوران ایک مداح نے ان سے سوال کیا کہ بالی وڈ میں پاکستانی اداکاروں کا بائیکاٹ کیا جا رہا ہے، ایسے میں پاکستانی اداکاروں کو کس سمت میں جانا چاہیے؟ ماہرہ خان نے جواب دیا، "ہمیں سب سے پہلے اپنی انڈسٹری پر توجہ دینی چاہیے۔ میں ان لوگوں میں سے نہیں ہوں جو ثقافت کو منسوخ کرنے یا بائیکاٹ کرنے پر یقین رکھتے ہیں، اور یہ بات میں عمومی طور پر کر رہی ہوں۔"

انہوں نے کہا کہ "میں نہیں سمجھتی کہ بائیکاٹ کا رویہ درست ہے، لیکن موجودہ حالات میں ہم سب جذباتی ہیں۔ ہمیں اپنے داخلی معاملات اور ترقی پر توجہ دینی چاہیے

مزیدخبریں