بھتہ خوری، دھمکیاں اور بھارتی سرپرستی: "فتنۃ الخوارج" کا اصل چہرہ بے نقاب

03:09 PM, 22 May, 2025

اسلام آباد:شدت پسند گروہ "فتنۃ الخوارج" نے ایک بار پھر اپنی مجرمانہ سوچ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملک میں بھتہ خوری اور مالی استحصال کی نئی لہر شروع کر دی ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق یہ گروہ کان کنی اور معدنیات کے شعبے میں سرگرم افراد کو باقاعدہ دھمکی آمیز خطوط ارسال کر رہا ہے جن میں فی ٹرک 5 ہزار روپے اور منافع کا 5 فیصد بطور بھتہ طلب کیا جا رہا ہے۔

ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ شدت پسند گروہ نے عوامی ردعمل کے بعد شریعت کے دعووں کو پسِ پشت ڈال کر کھلے عام جرائم کی راہ اپنا لی ہے۔ دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ "فتنۃ الخوارج" اب ایک منظم مافیا میں تبدیل ہو چکا ہے، جو اسلام کی آڑ میں ملک دشمن سرگرمیوں کو فروغ دے رہا ہے۔

مزیدخبریں