پی ایس ایل 10: لاہور اور کراچی کے درمیان آج ایلیمینیٹر کا جوڑ پڑے گا

12:34 PM, 22 May, 2025

لاہور: پاکستان سپر لیگ 2025 کے سنسنی خیز مرحلے کا آغاز آج ہو رہا ہے، جہاں روایتی حریف لاہور قلندرز اور کراچی کنگز ایلیمینیٹر میچ میں آمنے سامنے ہوں گے۔ یہ مقابلہ رات 8 بجے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔

دونوں ٹیمیں اس اہم میچ کو جیتنے کے لیے پرجوش ہیں، کیونکہ جو ٹیم ہارے گی وہ ٹورنامنٹ سے باہر ہو جائے گی، جبکہ جیتنے والی ٹیم ایلیمینیٹر 2 میں کوالیفائر میچ کی ہارنے والی ٹیم سے کل، جمعہ 23 مئی کو مقابلہ کرے گی۔

ایلیمینیٹر 2 کی فاتح ٹیم پی ایس ایل 10 کے فائنل میں جگہ بنائے گی، جو اتوار، 25 مئی کو کھیلا جائے گا۔ فائنل میں دو بہترین ٹیمیں چیمپئن بننے کے لیے ٹکرائیں گی۔ ادھر لاہور میں سیکیورٹی اور دیگر انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں تاکہ شائقین کرکٹ بغیر کسی رکاوٹ کے میچز کا مزہ لے سکیں۔

مزیدخبریں