مودی سرکار آپریشن سندور کی ناکامی چھپانے میں لگی ہوئی ہے: یشونت سنہا

11:52 AM, 22 May, 2025

نئی دہلی: بھارت کے سابق وزیر خارجہ یشونت سنہا نے مودی سرکار پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت آپریشن سندور کی ناکامی چھپانے کے لیے عوام کو گمراہ کر رہی ہے۔

ایک انٹرویو میں یشونت سنہا نے کہا کہ مودی حکومت "گودی میڈیا" کے ذریعے جھوٹا پروپیگنڈا کر رہی ہے، اور طیاروں کی اصل تباہی کی تفصیلات چھپا کر قوم کو غلط معلومات دی جا رہی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مودی حکومت اس ناکام آپریشن کو سیاسی فائدے، خاص طور پر بہار کے انتخابات میں استعمال کرے گی۔ یشونت سنہا نے مودی، امت شاہ، اجیت دووال اور جے شنکر سے مطالبہ کیا کہ وہ سفارتی اور انٹیلی جنس ناکامی پر استعفیٰ دیں۔

انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ آج بھارت میں اگر کوئی حکومت سے سوال کرے تو اسے "غدار" قرار دیا جاتا ہے۔ ان کے مطابق مودی نے قومی اتفاق رائے پیدا کرنے کے بجائے سیاسی تقاریر کو ترجیح دی اور آل پارٹی اجلاس کو مکمل نظر انداز کیا۔ یشونت سنہا نے الزام لگایا کہ بی جے پی اور مودی جھوٹ اور پروپیگنڈا پر مبنی سیاست کر رہے ہیں، جب کہ عوام کو سچ بتانے سے گریز کر رہے ہیں۔

ادھر دفاعی ماہرین نے بھی کہا ہے کہ مودی حکومت نے پہلگام کے واقعے کو سیاسی ہتھکنڈے کے طور پر استعمال کیا، اور یشونت سنہا کے بیانات سے واضح ہو گیا ہے کہ مودی کو اس معاملے میں سخت ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

مزیدخبریں