کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جمعرات کو کاروبار کا آغاز مثبت ہوا، جب کہ ڈالر کی قیمت میں بھی معمولی کمی دیکھی گئی۔
مارکیٹ کھلتے ہی 100 انڈیکس میں 623 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جس سے انڈیکس 1 لاکھ 20 ہزار 555 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز مارکیٹ 960 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 1 لاکھ 19 ہزار 931 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی۔
ادھر انٹر بینک میں ڈالر کے نرخ میں 20 پیسے کمی ہوئی ہے۔ ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق ڈالر اب 281 روپے 77 پیسے پر آ گیا ہے۔