واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کرانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔
وائٹ ہاؤس میں جنوبی افریقہ کے صدر سیرل رامافوسا کے ساتھ پریس بریفنگ کے دوران ٹرمپ نے کہا کہ "میں نے دونوں ممالک سے کہا کہ یہ کیا کر رہے ہو؟" اُن کے مطابق دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی بڑھ رہی تھی، اور پھر انہوں نے تجارت کے ذریعے تنازعہ حل کرایا۔
ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ بھارت اور پاکستان دونوں کے ساتھ بڑے تجارتی معاہدے کر رہا ہے۔ انہوں نے پاکستان کے عوام کو "بہترین" اور ان کی قیادت کو "عظیم" قرار دیا، جبکہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو اپنا "دوست" بھی کہا۔
پریس بریفنگ کے دوران جب ٹرمپ نے جنوبی افریقہ کے مسائل پر بات کی، تو صدر رامافوسا نے مزاحیہ انداز میں جواب دیا، "سوری، میرے پاس آپ کو دینے کے لیے طیارہ نہیں ہے" جس پر ہال میں قہقہے گونج اُٹھے۔