راولپنڈی: عید الفطر کے پرمسرت موقع پر جہاں پورا ملک جشنِ عید میں مگن ہے، وہیں لائن آف کنٹرول کے اگلے محاذوں پر ہڈیوں میں اترتی سردی اور برف پوش پہاڑوں کے درمیان سرحدوں کے محافظوں نے قوم کے نام ایک ولولہ انگیز پیغام جاری کیا ہے۔سخت موسمی حالات میں فرائض انجام دینے والے بہادر سپاہیوں نے اپنے پیغام میں کہا ہم یہاں سرحدوں پر اس لیے بیدار ہیں تاکہ ہمارے ہم وطن اپنے گھروں میں چین اور سکون سے عید کی خوشیاں منا سکیں۔
جوانوں نے ملک بھر کے عوام کو عید کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اگرچہ ہم اپنے پیاروں سے دور ہیں، لیکن وطن کی سلامتی ہی ہمارے لیے عید کا اصل تحفہ ہے۔سرحدوں کے رکھوالوں نے اپنی مستعدی کا اظہار کرتے ہوئے واضح کیاکسی بھی قسم کی جارحیت کا بھرپور اور دندان شکن جواب دینے کے لیے ہم ہمہ وقت تیار ہیں۔ ہماری نظریں دشمن کی ہر حرکت پر جمی ہوئی ہیں۔
جوانوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ قوم کی دعائیں اور ان کی محبت ہی ان کا سب سے بڑا ہتھیار ہے۔ ایل او سی کے کٹھن محاذوں پر تعینات یہ سپاہی ثابت کر رہے ہیں کہ جب ارضِ پاک کے بیٹے جاگ رہے ہوں، تو قوم بے فکر ہو کر عید منا سکتی ہے۔
'آپ کی خوشیاں ہمارا چین': برف پوش چوٹیوں سے پاک فوج کے غازیوں کا قوم کے نام پیغام
02:24 PM, 22 Mar, 2026