وزیراعظم شہباز شریف کا سعودی عرب کا دورہ مکمل، وطن پہنچ گئے

07:21 PM, 22 Mar, 2025

اسلام آباد :وزیراعظم پاکستان، شہباز شریف، سعودی عرب کے اپنے سرکاری دورے کو مکمل کرکے وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔ جدہ ایئرپورٹ پر سعودی گورنر شہزادہ سعود بن عبد اللہ بن جلاوی نے وزیراعظم کو رخصت کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی عرب کا دورہ 19 مارچ سے 22 مارچ 2025 تک کیا، جس کا مقصد پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اقتصادی تعاون کو مزید مستحکم کرنا اور دونوں ممالک کے تجارتی تعلقات کو بڑھانا تھا۔ اس دوران وزیراعظم نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی، جہاں تجارت، اقتصادی شراکت داری اور سرمایہ کاری کے نئے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نے سعودی وزیر سرمایہ کاری خالد الفالح اور اقتصادی امور کے ٹاسک فورس کے سربراہ محمد التجویری سے بھی ملاقات کی۔

دورے کے اختتام پر وزیراعظم نے مدینہ منورہ میں مسجد نبوی کی زیارت کی اور مکہ مکرمہ میں عمرہ بھی ادا کیا۔

مزیدخبریں