بلوچستان کے اورماڑہ میں 4.8 شدت کا زلزلہ، کوئی جانی نقصان نہیں  ہوا

05:51 PM, 22 Mar, 2025

کوئٹہ:  بلوچستان کے ساحلی علاقے اورماڑہ میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ زلزلہ پیماء مرکز نے بتایا کہ زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر 4.8 تھی، اور اس کی گہرائی 18 کلومیٹر تھی۔

زلزلہ پیماہ مرکز کوئٹہ کے مطابق، زلزلے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور فوری طور پر کسی بڑے نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

مزیدخبریں