یوم پاکستان کے موقع پر اسلام آباد میں ٹریفک کے انتظامات، ہیوی ٹریفک کے لیے روٹ پلان جاری

04:10 PM, 22 Mar, 2025

اسلام آباد:  یوم پاکستان کے موقع پر اسلام آباد ٹریفک پولیس نے روٹ پلان کا اعلان کر دیا ہے۔ 22 مارچ 2025 دوپہر 12 بجے سے 23 مارچ 2025 سہ پہر 3 بجے تک اسلام آباد میں ہیوی ٹریفک کا داخلہ بند رہے گا۔

ٹریفک پولیس کے مطابق، 23 مارچ کی صبح 6 بجے سے دن 1 بجے تک سری نگر ہائی وے سے سیونتھ ایونیو تک جانے والی ٹریفک بند رہے گی، جبکہ بہارہ کہو جانے والے مسافروں کو دیگر روٹس جیسے پاک چائنہ روڈ اور راول ڈیم چوک سے گزارا جائے گا۔

پشاور سے لاہور جانے والی ہیوی ٹریفک کے لیے ٹیکسلا موٹر وے اور فتح جنگ موٹر وے استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، اور لاہور جی ٹی روڈ سے اسلام آباد جانیوالی ٹریفک کے لیے چک بیلی روڈ اور چکری موٹر وے استعمال کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

سی ٹی او کیپٹن ذیشان نے شہریوں کو آگاہ کیا کہ وہ ٹریفک ہیلپ لائن 1915 پر کسی بھی پریشانی یا رہنمائی کے لیے رابطہ کر سکتے ہیں، اور پولیس مختلف مقامات پر موجود ہو کر ان کی رہنمائی کرے گی۔

مزیدخبریں