مریم نواز نے پنجاب میں لاکھوں نوکریاں دیں، مخالفین عوام کا رزق چھیننے میں مصروف ہیں:عظمیٰ بخاری

03:29 PM, 22 Mar, 2025

لاہور:  وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ جنہوں نے ایک کروڑ نوکریاں دینے کا جھانسہ دیا تھا، وہ آج خود روزگار چھیننے پر آ گئے ہیں۔

اپنے بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت نے مرکز بحالی پراجیکٹ کے 182 ملازمین کو ایک ہی دن میں نوکری سے فارغ کر دیا، اور وہاں سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا کرنے کے لئے کروڑوں روپے خرچ کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت کے پاس جلسے اور احتجاج پر خرچ کرنے کے لیے پیسہ ہے، لیکن ملازمین کی تنخواہیں ادا کرنے کے لیے فنڈز نہیں ہیں۔

عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ پنجاب میں مریم نواز نے "ستھرا پنجاب" منصوبے کے تحت لاکھوں نوکریاں فراہم کی ہیں اور نئے منصوبوں کے ذریعے بھی عوام کو روزگار کے مواقع فراہم کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز عوام کی خدمت میں مصروف ہیں، جبکہ مخالفین عوام کے روزگار کا ذریعہ چھیننے میں لگے ہوئے ہیں۔

مزیدخبریں