ٹرمپ نے 6 جنریشن لڑاکا طیارہ F-47 کی تیاری کا اعلان، دنیا کے سب سے طاقتور طیارے کا دعویٰ

12:49 PM, 22 Mar, 2025

واشنگٹن:  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا کے نئے ’سکستھ جنریشن جنگی طیارے‘ کی تیاری کا اعلان کیا ہے جس کا نام ’ایف-47‘ رکھا گیا ہے۔

وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ ایف-47 کی خصوصیات بے نظیر ہوں گی اور یہ دنیا کے کسی بھی جنگی طیارے سے برتر ہوگا۔ ٹرمپ نے کہا کہ اس طیارے کی رفتار اور گولہ بارود لے جانے کی صلاحیت بے مثال ہوں گی، جو کسی بھی دوسرے ملک کے طیارے سے زیادہ طاقتور ہوں گے۔

ٹرمپ نے اس طیارے کی تیاری کا معاہدہ امریکی طیارہ ساز کمپنی بوئنگ کے ساتھ کیا ہے، لیکن اس پروگرام کی مکمل لاگت کے بارے میں ابھی تک کوئی اعلان نہیں کیا گیا۔ امریکی جریدے وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق یہ طیارہ تاریخ کا سب سے مہنگا طیارہ ہو سکتا ہے۔

ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ ایف-47 کا تجرباتی ماڈل پچھلے پانچ سالوں سے خفیہ پروازیں کر رہا ہے اور اس کی خصوصیات مستقبل میں امریکا کی فضائی طاقت کو مزید مستحکم کریں گی۔ اس طیارے کی تیاری کا مقصد امریکا کے فضائی غلبے کو برقرار رکھنا اور عالمی طاقت کے طور پر اپنی حیثیت کو مزید مستحکم کرنا ہے

مزیدخبریں