واشنگٹن: امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ امریکی ویزا کے جائزے کا عمل مکمل ہونے کی ڈیڈلائن آج نہیں ہے، اور اس حوالے سے حتمی اعلان کب کیا جائے گا، اس کا فیصلہ ابھی باقی ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان، ٹیمی بروس نے کہا کہ ویزا کی پروسیسنگ کے دوران یہ بات یقینی بنانی ضروری ہے کہ امریکا آنے والے افراد امریکی قومی سلامتی اور پبلک سیفٹی کے لیے خطرہ نہ ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکا اپنے شہریوں کی حفاظت کے حوالے سے کسی بھی طرح کی غفلت برتنے کا متحمل نہیں ہو سکتا۔
دوسری جانب عالمی ذرائع کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ مختلف ممالک پر سفری پابندیاں عائد کرنے پر غور کر رہی ہے، جس کے تحت افغانستان اور پاکستان سمیت کئی دیگر ممالک متاثر ہو سکتے ہیں۔