بلوچستان کے مسائل کا حل جمہوری طریقے سے ہی ممکن ہے، نواز شریف

12:39 PM, 22 Mar, 2025

اسلام آباد:  مسلم لیگ (ن) کے صدر و سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ بلوچستان کے مسائل کا واحد حل جمہوری طریقے سے ممکن ہے۔

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن میاں محمد رؤف عطا اور صدر بلوچستان ہائیکورٹ بار نے نواز شریف سے ملاقات کی، جس میں میاں رؤف عطا نے درخواست کی کہ سیاسی قائدین اور بلوچستان کے رہنماؤں کو ایک جگہ جمع کیا جائے تاکہ صوبے کے مسائل کا مشترکہ حل نکالا جا سکے۔

نواز شریف نے بلوچستان میں دہشت گردی کے خاتمے اور امن کی بحالی کے لیے جمہوری عمل کو اہم قرار دیا اور کہا کہ جمہوریت کے ذریعے ہی بلوچستان میں ترقی اور خوشحالی ممکن ہے۔ انہوں نے بلوچستان کی موجودہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا اور ہر ممکن اقدامات کرنے کا عزم ظاہر کیا۔

سابق وزیراعظم نے بلوچستان کے مسائل کے حل کے لیے وفاقی حکومت کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا اور کہا کہ وہ جلد بلوچستان کا دورہ کریں گے تاکہ وہاں کی عوام کی حالت بہتر بنانے کے لیے عملی اقدامات کیے جا سکیں۔

مزیدخبریں