مکہ مکرمہ: وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی عرب کے اپنے دورے کے دوران عمرہ ادا کیا۔ وزیراعظم نے اپنے وفد کے ہمراہ مکہ مکرمہ پہنچ کر خانہ کعبہ میں نفل نمازیں پڑھیں اور امت مسلمہ کے لیے دعا کی۔
وزیراعظم نے اس سے قبل مسجد نبویؐ میں نماز جمعہ ادا کی تھی، اور پھر عمرہ کے لیے مکہ مکرمہ روانہ ہوئے۔
واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اس وقت سعودی عرب میں موجود ہیں، جہاں انہوں نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں نے دفاعی اور سکیورٹی تعاون میں مزید مضبوطی لانے پر اتفاق کیا اور دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا۔