پاک افغان طورخم بارڈر 27 دن بعد پیدل آمدورفت کے لیے کھول دیا گیا، تجارتی گزرگاہ بھی کھولی گئی

11:35 AM, 22 Mar, 2025

خیبر:  پاک افغان طورخم بارڈر 27 دن بعد پیدل آمدورفت کے لیے دوبارہ کھول دیا گیا ہے، اور اس کے ساتھ ساتھ تجارتی گزرگاہ بھی دوبارہ کھول دی گئی ہے۔ اب مسافر جو ویزا اور پاسپورٹ رکھتے ہیں، وہ افغانستان آ جا سکیں گے۔

حکام کے مطابق طورخم بارڈر کی بندش 21 فروری کو پاکستان اور افغان فورسز کے درمیان جھڑپوں کے باعث ہوئی تھی، جس سے طورخم امیگریشن سسٹم کو نقصان پہنچا تھا۔ اس دوران سرحد بند ہونے کے باوجود افغان مریضوں کو پاکستان آنے کی اجازت تھی۔

مرمتی کام مکمل ہونے کے بعد سرحد کے دوبارہ کھولنے سے روزانہ کی بنیاد پر تقریباً 10 ہزار مسافروں کی آمدورفت متوقع ہے۔ قبائلی جرگے نے اس بات پر اتفاق کیا تھا کہ متنازعہ تعمیرات بند کی جائیں گی اور تجارتی گزرگاہ کو کھولا جائے گا۔

مزیدخبریں