کراچی: جناح اسپتال میں منکی پاکس کا ایک مشتبہ کیس رپورٹ ہوا ہے۔ اسپتال ذرائع کے مطابق 28 سالہ مریض کو آئسولیشن وارڈ میں منتقل کر دیا گیا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ مریض کو بخار ہے اور اس کے جسم پر سرخ دھبے موجود ہیں، جس کے باعث اس کا کیس مشتبہ قرار دیا گیا ہے۔ مریض کے سیمپلز لے کر مزید تجزیے کے لیے نجی اسپتال بھیج دیے گئے ہیں تاکہ وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہو سکے۔
مریض کا تعلق شاہ لطیف ٹاؤن سے ہے، اور اس کی طبی نگرانی جاری ہے۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق ٹیسٹ کے نتائج آنے تک احتیاطی تدابیر اختیار کی جا رہی ہیں تاکہ کسی بھی ممکنہ پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔