اسلام آباد:اسلام آباد، راولپنڈی، فیصل آباد، اٹک، چکوال اور خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور متعدد افراد احتیاطاً گھروں سے باہر نکل آئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.4 میگنیٹیوڈ ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز افغانستان کا ہندوکش ریجن جبکہ گہرائی 215 کلو میٹر زیرِ زمین بتائی گئی ہے۔
زلزلے کے جھٹکے پشاور، چارسدہ، ہنگو اور سوات سمیت دیگر علاقوں میں بھی محسوس کیے گئے۔ حکام کے مطابق زلزلے سے فوری طور پر کسی بڑے نقصان کی اطلاع سامنے نہیں آئی۔