برطانوی سیاست میں بڑی تبدیلی، کیئر سٹارمر  نے استعفیٰ دے دیا

02:25 PM, 22 Jun, 2026

لندن: برطانوی وزیراعظم کیئر سٹارمر نے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا۔ انہوں نے لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنے استعفے سے برطانوی بادشاہ کو آگاہ کر دیا ہے۔

کیئر سٹارمر نے کہا کہ وزیراعظم کا منصب سنبھالنا ان کی سیاسی زندگی کا ایک اہم ترین مرحلہ تھا۔ ان کے مطابق حکومت نے دو سال کے دوران معیشت کی بہتری، ملک کے مفاد اور عالمی اتحادیوں کے ساتھ تعلقات مضبوط بنانے کے لیے اقدامات کیے۔

انہوں نے کہا کہ ان کی ترجیح ہمیشہ برطانوی عوام کی فلاح و بہبود رہی ہے۔ کیئر سٹارمر نے کہا کہ انہیں کئی بار بتایا گیا کہ ان کی جماعت کمزور ہو گئی ہے، تاہم انہوں نے عوامی خدمت کا سفر جاری رکھا۔

مستعفی وزیراعظم نے اعلان کیا کہ وہ آنے والے وزیراعظم کے ساتھ مکمل تعاون کریں گے اور ملک کے مفاد میں اپنی حمایت جاری رکھیں گے۔ ان کے استعفے کے بعد برطانیہ میں نئی سیاسی پیش رفت کا آغاز ہو گیا ہے۔

مزیدخبریں