گلگت: گلگت بلتستان اسمبلی کے نو منتخب 30 اراکین نے حلف اٹھا لیا۔ حلف برداری کے موقع پر اسپیکر اسمبلی نذیر احمد نے نومنتخب ارکان سے حلف لیا۔
تقریب کے بعد اسپیکر اسمبلی نے اراکین کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اجلاس کے دوران اسمبلی کی کارروائی جاری رہی، جس کے بعد اسپیکر نے اجلاس سہ پہر 3 بجے تک ملتوی کر دیا۔
گلگت بلتستان اسمبلی مجموعی طور پر 33 نشستوں پر مشتمل ہے، جن میں 24 جنرل نشستیں، خواتین کی 6 مخصوص نشستیں جبکہ ٹیکنوکریٹس اور پیشہ ور افراد کے لیے 3 مخصوص نشستیں شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق نئے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کے لیے اجلاس آج دوبارہ ہوگا، جس میں اسمبلی کے اہم عہدوں کے لیے انتخابی عمل مکمل کیا جائے گا۔