ملک کے مختلف علاقوں میں بادلوں کا راج، کئی اضلاع میں بارش کی پیشگوئی

11:47 AM, 22 Jun, 2026

اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں آج بھی بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔ موسمی رپورٹ کے مطابق پنجاب اور خیبر پختونخوا کے متعدد اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بعض علاقوں میں تیز ہوائیں چلنے اور موسلادھار بارش کے امکانات بھی موجود ہیں۔ شہریوں کو موسم کی صورتحال کے پیش نظر احتیاطی اقدامات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق سندھ اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا، تاہم بلوچستان کے چند علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔ بارکھان، سبی، کوہلو اور ژوب میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ چند روز کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں موسم کی تبدیلی کا سلسلہ جاری رہ سکتا ہے، جبکہ متعلقہ اداروں کو بھی صورتحال سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔

مزیدخبریں