قاہرہ: پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کے وزرائے خارجہ نے قاہرہ میں اہم اجلاس منعقد کیا، جس میں خطے کی موجودہ صورتحال، باہمی تعاون اور امن و استحکام کے امور پر غور کیا گیا۔
اجلاس میں اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر پیش رفت اور اس پر مؤثر عملدرآمد کے طریقہ کار کا جائزہ لیا گیا۔ شرکا نے مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مذاکرات، سفارتکاری اور تعاون کے فروغ پر زور دیا۔
مشترکہ اعلامیے میں پاکستان کی جانب سے امن کے لیے کی جانے والی کوششوں کو سراہا گیا اور علاقائی استحکام کے لیے پاکستان کے کردار کو اہم قرار دیا گیا۔
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کی۔ دورۂ مصر مکمل کرنے کے بعد وہ وطن واپس پہنچ گئے۔اعلامیے میں کہا گیا کہ چاروں ممالک خطے میں امن، ترقی اور استحکام کے لیے رابطے اور مشترکہ اقدامات جاری رکھیں گے۔