آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی ختم، ایران کے منجمد اثاثوں کی بحالی پر اتفاق:عباس عراقچی 

09:44 AM, 22 Jun, 2026

تہران: ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ لبنان میں جاری جنگ کے خاتمے کی جانب اہم پیش رفت ہوئی ہے، جبکہ خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے متعدد اہم اقدامات پر اتفاق بھی کیا گیا ہے۔

عباس عراقچی کے مطابق آبنائے ہرمز پر بحری ناکہ بندی ختم کر دی گئی ہے، جس کے بعد تجارتی اور تجارتی بحری جہازوں کی آمدورفت معمول کے مطابق جاری رہ سکے گی۔ انہوں نے بتایا کہ ایران کے منجمد اثاثوں کی بحالی پر بھی اتفاق ہو گیا ہے، جو ایرانی معیشت کے لیے ایک اہم پیش رفت تصور کی جا رہی ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے پاکستان اور قطر کے مشترکہ اعلامیے کو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئر کرتے ہوئے مذاکراتی عمل میں دونوں ممالک کے کردار کو سراہا۔ اعلامیے میں خطے میں امن و استحکام، سفارتی تعاون اور اقتصادی سرگرمیوں کے فروغ کے عزم کا اظہار کیا گیا ہے۔

سیاسی مبصرین کے مطابق حالیہ پیش رفت نہ صرف لبنان کے بحران کے حل میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے بلکہ مشرقِ وسطیٰ میں وسیع تر استحکام اور علاقائی تعاون کی راہ بھی ہموار کر سکتی ہے۔

مزیدخبریں