ایران اور امریکا حتمی معاہدے کے قریب، 60 روزہ مذاکراتی فریم ورک پر اتفاق

09:18 AM, 22 Jun, 2026

دوحہ: ایران اور امریکا کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں دونوں ممالک نے حتمی معاہدے کی جانب پیش قدمی کے لیے 60 روزہ مذاکراتی فریم ورک کی منظوری دے دی ہے۔

قطری وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری مشترکہ اعلامیے کے مطابق مذاکراتی عمل کی نگرانی اور معاہدے پر عملدرآمد کے مختلف مراحل کا جائزہ لینے کے لیے ایک مشترکہ کمیٹی قائم کی جائے گی۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تکنیکی امور پر بات چیت کے لیے ماہرین کی سطح پر مذاکرات فوری طور پر شروع ہوں گے۔

اعلامیے کے مطابق آبنائے ہرمز میں تجارتی جہازوں کی بلا تعطل اور محفوظ آمدورفت کو یقینی بنانے کے لیے ایک خصوصی رابطہ نظام بھی قائم کیا جائے گا، جس سے سمندری تجارت اور علاقائی استحکام کو فروغ ملنے کی توقع ہے۔

قطری وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ فریقین نے اختلافی معاملات کے حل اور باہمی اعتماد سازی کے اقدامات جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق یہ پیش رفت ایران اور امریکا کے تعلقات میں ایک اہم سنگِ میل ثابت ہو سکتی ہے، تاہم کسی بھی حتمی معاہدے تک پہنچنے کے لیے آئندہ چند ہفتے فیصلہ کن ہوں گے۔

مزیدخبریں