امریکا ایران سے مذاکرات کے لیے تیار ہے: امریکی وزیر خارجہ

07:54 PM, 22 Jun, 2025

واشنگٹن: امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا کہنا ہے کہ امریکا ایران کے ساتھ بات چیت کے لیے تیار ہے اور مذاکرات کی پیشکش اب بھی برقرار ہے۔ ان کے مطابق، ایران کو امریکی صدر کے ساتھ چالاکی سے باز رہنا چاہیے۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ امریکا کا مقصد جنگ نہیں بلکہ استحکام ہے، اور موجودہ صورتحال گزشتہ روز کے مقابلے میں زیادہ محفوظ دکھائی دیتی ہے۔ مارکو روبیو نے خبردار کیا کہ اگر ایران نے کسی قسم کا ردعمل دیا تو یہ اس کی سنگین غلطی ہوگی۔

انہوں نے بتایا کہ ایران کے پاس جوہری ہتھیار تیار کرنے کے تمام وسائل موجود تھے، جن میں اتنی مقدار میں یورینیم شامل تھی کہ وہ 9 یا 10 ایٹم بم تیار کر سکتا تھا، مگر اب اس کی وہ صلاحیت باقی نہیں رہی۔

مارکو روبیو نے زور دیا کہ چین کو چاہیے کہ وہ آبنائے ہرمز کے معاملے پر ایران سے رابطہ کرے۔ ساتھ ہی انہوں نے واضح کیا کہ چین کے اس تنازع میں شامل ہونے کا کوئی ثبوت موجود نہیں ہے۔

مزیدخبریں