فرانس کی ایران پر امریکی حملوں کے بعد امن و استحکام کی اپیل

07:03 PM, 22 Jun, 2025

پیرس: فرانس نے ایران پر امریکی فضائی اور میزائل حملوں کے بعد تمام متعلقہ فریقوں سے درخواست کی ہے کہ وہ سکون اور تحمل کا مظاہرہ کریں تاکہ کشیدگی مزید نہ بڑھے۔ فرانسیسی وزیر خارجہ جین نوئل بیروٹ نے پیرس سے جاری کردہ بیان میں واضح کیا کہ فرانس نے ان حملوں میں شرکت نہیں کی اور نہ ہی ان کی منصوبہ بندی میں شامل تھا۔

بیروٹ نے کہا کہ فرانس نے ہمیشہ ایران کے جوہری ہتھیاروں کے خلاف اپنی مخالفت کا اظہار کیا ہے اور اس مسئلے کے پرامن حل کے لیے بین الاقوامی جوہری معاہدے (این پی ٹی) کے دائرے میں بات چیت کو ہی اہم قرار دیا ہے۔ انہوں نے خطے میں امن و استحکام کے قیام کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
 
 
 

مزیدخبریں