لاہور : پاکستان کے نوجوان اور جارحانہ بیٹنگ کے لیے مشہور بیٹر حسن نواز شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔ شادی کی تقریبات کی خوبصورت تصاویر سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں جن میں وہ اپنی دلہن کے ہمراہ خوش نظر آ رہے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق، شادی کی تقریب پنجاب کے ضلع لیہ میں منعقد ہوئی، جہاں قریبی رشتہ داروں اور دوستوں نے شرکت کی۔
شادی کی تصویروں سے اندازہ ہوتا ہے کہ تقریبات میں مہندی، بارات اور ولیمہ شامل تھے۔ مہندی میں حسن نواز نے دھانی رنگ کا کرتا شلوار اور بارات میں آف وائٹ کوٹ پہنا، جبکہ دلہن نے مہندی میں دھانی اور بارات میں سرخ رنگ کا روایتی لہنگا زیب تن کیا۔ ولیمے کی تقریب میں دلہن منٹ گرین رنگ کے عروسی لباس میں نظر آئیں۔
یہ بھی یاد رہے کہ حسن نواز نے کچھ عرصہ قبل نیوزی لینڈ کے خلاف ایک ٹی ٹوئنٹی میچ میں تیز ترین سنچری بنا کر سب کی توجہ حاصل کی تھی۔