لاہور میں بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا، موسم خوشگوار

02:25 PM, 22 Jun, 2025

لاہور : لاہور میں آج اچانک بادل چھا گئے اور کئی علاقوں میں اچھی خاصی بارش ہوئی، جس سے گرمی اور حبس کی شدت کم ہو گئی اور ماحول کافی خوشگوار ہو گیا ہے۔

لاہور کے مختلف حصوں جیسے ایبٹ روڈ، لکشمی چوک، شملہ پہاڑی، فیروزپور روڈ، مال روڈ، انارکلی اور گلشن راوی میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری رہا، جس سے شہریوں کو راحت ملی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج بھی شہر میں وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے۔ درجہ حرارت 28 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے جبکہ ہوا میں نمی تقریباً 70 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

اس کے علاوہ محکمہ موسمیات نے اسلام آباد، بالائی پنجاب، خیبرپختونخوا، سندھ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

مزیدخبریں