ٹرمپ کے ایران پر حملے کے حکم پر امریکہ میں سیاسی طوفان، کانگریس کا سخت ردعمل

12:20 PM, 22 Jun, 2025

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران پر حملے کا حکم دینے کے بعد واشنگٹن میں سیاسی حلقوں میں شدید ہلچل مچ گئی ہے۔ حزبِ اختلاف خصوصاً ڈیموکریٹ رہنماؤں نے اس فیصلے پر سخت تنقید کرتے ہوئے اسے غیر آئینی اور خطرناک قرار دیا ہے۔

سینیٹ میں ڈیموکریٹ رہنما چک شومر نے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر "وار پاورز ایکٹ" کو نافذ کیا جائے تاکہ کسی بھی صدر کو اکیلے ملک کو جنگ میں جھونکنے سے روکا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کو بتانا ہو گا کہ اس حملے کے پیچھے اصل مقصد کیا تھا، حکمتِ عملی کیا ہے اور اس کے امریکی شہریوں پر کیا اثرات پڑ سکتے ہیں۔

دوسری طرف امریکی کانگریس کی رکن الیگزینڈریا اوکاسیو کورٹیز نے اس اقدام کو صدر ٹرمپ کے مواخذے (Impeachment) کی ایک بڑی وجہ قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بغیر کانگریس کی اجازت کے حملہ کرنا آئین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ ٹرمپ نے ایک ایسے خطرناک راستے کا انتخاب کیا ہے جو امریکا کو برسوں تک ایک نئی جنگ میں پھنسا سکتا ہے۔ 

مزیدخبریں