تہران — ایرانی حکام نے کہا ہے کہ امریکی حملے سے پہلے ایران کی اہم جوہری تنصیبات کو خالی کرا لیا گیا تھا، اس لیے حملے کے دوران کسی قسم کی تابکاری یا بڑے نقصان کا اندیشہ نہیں تھا۔
ایک ایرانی عہدیدار نے بتایا کہ امریکی فضائی حملے میں خاص طور پر فردو جوہری سائٹ کو نشانہ بنایا گیا، جبکہ نطنز اور اصفہان کے قریب بھی میزائل داغے گئے۔ عہدیدار کے مطابق حملے کے وقت یہ تنصیبات خالی تھیں اور ان میں ایسا کوئی مواد موجود نہیں تھا جو تابکاری پھیلانے کا سبب بنتا۔
ادھر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حال ہی میں اعلان کیا تھا کہ امریکہ نے ایران کی جوہری تنصیبات پر حملہ کیا ہے۔