امریکا کا ایران سے مذاکرات پر زور، مارکو روبیو نے آبنائے ہرمز کے معاملے پر خبردار کر دیا

12:56 PM, 22 Jul, 2026

واشنگٹن: امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ امریکا ایران کے ساتھ تنازع کا حل سفارتی طریقے سے تلاش کرنا چاہتا ہے، تاہم تہران کو مذاکرات کے لیے سنجیدگی دکھانا ہوگی۔

مارکو روبیو کا کہنا تھا کہ امریکا بات چیت کے لیے تیار ہے، لیکن ایران کی جانب سے اب تک سنجیدہ رویہ اختیار نہیں کیا گیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ آبنائے ہرمز پر کسی ایک ملک کا کنٹرول قبول نہیں کیا جا سکتا۔

امریکی وزیرِ خارجہ نے کہا کہ آبنائے ہرمز میں متعدد بحری جہازوں کو نشانہ بنایا گیا، عالمی بحری راستوں پر کسی بھی قسم کی من مانی کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکا اور ایران کے درمیان مختلف معاملات پر اختلافات موجود ہیں، لیکن کشیدگی کم کرنے اور مسائل کے حل کے لیے مذاکرات کا راستہ ضروری ہے۔

مزیدخبریں