مون سون بارشیں، پنجاب میں نکاسی آب کا آپریشن تیز، متاثرہ علاقوں میں پانی چند گھنٹوں میں ختم

01:50 PM, 22 Jul, 2026

لاہور: پنجاب حکومت نے شدید مون سون بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں نکاسی آب کے لیے ہنگامی اقدامات کرتے ہوئے متعدد اضلاع میں صورتحال کو معمول پر لانے کا دعویٰ کیا ہے۔

حکومت پنجاب کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایات پر 41 اضلاع میں واسا کے قیام، ایک ہزار سے زائد مشینری اور تربیت یافتہ عملے کی تعیناتی کے باعث بارش کا پانی تیزی سے نکالا گیا، جس سے کئی علاقوں میں ہفتوں تک رہنے والا پانی چند گھنٹوں میں ختم کر دیا گیا۔

گجرات میں شدید مون سون بارشوں کے بعد جمع ہونے والے پانی کی نکاسی تین گھنٹوں میں مکمل کر لی گئی، جس پر شہریوں نے انتظامی اقدامات کو سراہا۔

پی ڈی ایم اے پنجاب نے مون سون فلڈ صورتحال سے متعلق فیکٹ شیٹ بھی جاری کر دی ہے، جبکہ وزیراعلیٰ مریم نواز نے بارشوں سے متاثرہ خاندانوں کے نقصانات کا جائزہ لے کر فوری ازالے اور امدادی اقدامات کی ہدایت کی ہے۔

مزیدخبریں